افغانستان میں حکومت عوام کے فیصلے اورامنگ کے مطابق ہونی چاہیے، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں حکومت عوام کے فیصلے اورامنگ کے مطابق ہونی چاہیے، شاہ محمود ...
افغانستان میں حکومت عوام کے فیصلے اورامنگ کے مطابق ہونی چاہیے، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے،افغانستان میں ہمار اکوئی من پسند نہیں وہاں حکومت افغان عوام کے فیصلے اورامنگ کے مطابق ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ڈومینک راب کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں،برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام آئے، سٹریٹجک بات چیت کے لئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، افغانستان میں کئی دھڑے ہیں اس لئے ہم سب کو ساتھ لے کر چلتا چاہتے ہیں،پاکستان افغانستان سے انخلا کے بعد اہم کردار ادا کررہاہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گرے لسٹ کے معاملے پر برطانوی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے کہ ہماری حمایت کی جائے،ہم نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے اقدام کئے ہیں۔پاکستان اور برطانیہ میں باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔