’ ابھی کرکٹ پر توجہ ہے ، شادی پر نہیں‘شاہین شاہ آفریدی نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی صاحبزادی کی نسبت فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ طے پاچکی ہے، یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی تھی تو سوشل میڈیا پر نوجوان جوڑی کے بارے میں نئی بحث چھڑگئی تاہم زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔
View this post on Instagram
اب شاہین آفریدی بھی اس سلسلے میں بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ اس کی پہلی ترجیح اور توجہ اس وقت کرکٹ پر ہے، وہ مستقبل میں شادی کے بارے میں سوچیں گے لیکن ابھی اس پر توجہ نہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شادی ہوگی ۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ دونوں فیملیز نے شادی کے بارے میں اپنی ترجیحات طے کرلی ہیں۔
View this post on Instagram