رولرکوسٹر کی سواری کے دوران قے سے دم گھٹنے کے سبب 19سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی

رولرکوسٹر کی سواری کے دوران قے سے دم گھٹنے کے سبب 19سالہ لڑکی موت کے منہ میں ...
رولرکوسٹر کی سواری کے دوران قے سے دم گھٹنے کے سبب 19سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں رولرکوسٹر کی سواری کے دوران قے سے دم گھٹنے کے سبب 19سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔ دی سن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ترکی کے شہر استنبول کے امیوزمنٹ پارک میں پیش آیا جہاں کامیکازے جھولے کی سواری کے دوران زینب گوئنے نامی لڑکی بے ہوش ہو گئی اور قے آنے پر دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ 
لڑکی کے والدین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ لڑکی کو خراب حالت میں دیکھ کر جھولا روکنے کا کہتے رہے لیکن عملے نے جھولا روکنے سے انکار کر دیا۔ جب جھولا رکا تو لڑکی بے ہوش تھی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ پارک کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔