اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے

اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ ...
اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

ریما خان نے اپنے شوہر کی ایک سیلفی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ریما خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ میرے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب اپنی امریکی ٹیم کے ہمراہ قطر جا رہے ہیں، وہ دوحہ میں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کریں گے۔ مجھے ان کی ہمت، کام اور قربانی پر فخر ہے،  میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ ان کا سفر محفوظ اور کامیاب رہے۔‘

خیال رہے کہ ریما خان کے شوہر امریکہ کے شہری ہیں۔ ڈاکٹر طارق شہاب امراضِ قلب کے ماہر ہیں۔ دونوں کی شادی سنہ 2011 میں ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

مزید :

تفریح -