امریکی سفارتخانے کی جانب سےPUANاور Formanکے ساتھ مل کر’فیک نیوز‘کے خلاف ٹریننگ کا انعقاد 

امریکی سفارتخانے کی جانب سےPUANاور Formanکے ساتھ مل کر’فیک نیوز‘کے خلاف ...
امریکی سفارتخانے کی جانب سےPUANاور Formanکے ساتھ مل کر’فیک نیوز‘کے خلاف ٹریننگ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمہوریت کی مضبوطی اور جدید میڈ یا پر فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کے لیے پانچ روزہ ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ موضوع پر آگاہی فراہم کی گئی۔ان کلاسز میں چالیس سے زائد میڈ یا ورکرز نے حصہ لیا۔
پاکستان۔یو ایس ایلومنی نیٹ ورک (PAUN)نے پاکستان میں امریکی مشن اورپاکستان میں امریکی ایجو کیشنل فاونڈیشن کے الحاق کے ساتھ اور فارمین کرسچن کالج یونیورسٹی کی شراکت سے ایونٹ کا انعقاد کیا۔اس مشق کے دوران ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کے لیے شرکا کی فیصلہ سازی اور سوچنے کے عمل پر کام کیا گیا۔شرکا کو صحافت میں اخلاقیات کو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی  ٹریننگ دی گئی۔اس موقع پر صحافت سے معاشرے کو محفوظ بنانے پر بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ میں تعینات قونصلر جنرل ولیم میکنول نے پروگرام مکمل کرنے پرصحافیوں کو مبارکباد دی اور خواہش کا اظہار کیاکہ  صحافت کے معیار کو بہتر کیا جائے اور عوامی  مسائل کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صحافی لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں اور بڑے مسائل سے لوگوں کو آگا ہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی رہنماوں اور تنظیموں کا احتساب کرتے ہیں،یہ ان لوگوں کی آواز بنتے ہیں جنہیں کو ئی نہیں سنتا۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور معاشرے میں استحکام کے لیے صحافت بہت ضروری ہے۔
فارمین کرسچن کالج یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر جونا تھن ایڈلٹن نے شرکا کو اس پروگرام کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ PUANکے ساتھ اس اہم پروگرام میں شراکت داری قائم کرنے پر بہت خوش ہے۔

مزید :

قومی -