صوبائی دارا لحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بناکر 3گھروں کا صفایا، کئی صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

صوبائی دارا لحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یرغمال بناکر 3گھروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں  اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شاہ میرکے گھر سے 7 لاکھ 80ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حاشر حسین کے گھر سے 5لاکھ 10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات دیگر سامان،  گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے مقصود الہی کے گھر سے 1لاکھ70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقے میں  وسیم سے 30 ہزار نقدی اورموبائل،نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے فقیر احمد سے40 ہزار نقدی اور موبائل فون، سبزہ زارمیں ڈاکوؤں نے یونس سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل، مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عامر سے 15 ہزار نقدی اور موبائل، مصطفی ٹاؤن اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی، ہنجروال اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -