صوبے بھر میں گداگروں کی یلغار،محکمہ سماجی بہبود کا پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان 

صوبے بھر میں گداگروں کی یلغار،محکمہ سماجی بہبود کا پولیس کارکردگی پر عدم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبے بھر میں پیشہ ور گداگر دھندناتے پھرتے ہیں پولیس گداگروں کو قابو کرنے میں ناکام،محکمہ سماجی بہبود نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا صوبے بھر میں پیشہ ور گداگروں کی یلغار،محکمہ سماجی بہبود کا پنجاب پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا محکمہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پولیس گداگروں کو قابو کرنے میں ناکام رہی  لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد گداگری قانون 1958کے تحت گداگروں کو پکڑنااور عدالتوں میں پیش کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے محکمہ کی جانب سے گداگروں کیلئے ویلفیئر ہوم قائم کیا گیا ہے جہاں رہائش اور مذہبی تعلیم دی جاتی ہے پولیس اپنی ذمہ داری دکھانے میں ناکام رہی ہے رپورٹ میں ا نکشاف کیا گیا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف صحیح معنوں میں ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے ویلفیئر ہوم فار بیگرزخالی پڑا ہے۔

مزید :

علاقائی -