تابناک مستقبل کیلئے تعلیم فنی تعلیم کی بنیادی اہمیت،انجینئر زبیر 

تابناک مستقبل کیلئے تعلیم فنی تعلیم کی بنیادی اہمیت،انجینئر زبیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)ملک کے تابناک مستقبل کے لئے فنی تعلیم کا حصول بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ لاہور کے پرنسپل انجینئر محمد زبیر خان نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمدزبیر خان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا کے تعاون سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے تین سالہ کورسز کروائے جا رہے ہیں جن میں چار مختلف ٹیکنالوجیز مکینکل آٹو اینڈ ڈیزل،آرکیٹیکچر اور HVACRمیں تین سالہ ڈپلومہ کروایا جا رہا ہے۔ اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلبا ملکی اور غیر ملکی انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے مساوی تعلیم ہے جس کے بعد ملکی و غیر ملکی کسی بھی یونیورسٹی میں بی ایس سی انجینئرنگ یا بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا جا سکتا ہے نیز بیرون ممالک میں روزگار کے حصول کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں مذکورہ پروگرامز میں داخلہ کا آغاز ہو چکا ہے والدین اپنے بچوں کو خاندان کے بہتر مستقبل کے لئے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں داخلہ کے لئے رجوع کریں۔