امپورٹڈ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کا شکار کیا،عندلیب عباس

امپورٹڈ حکمرانوں نے قوم کو مسائل کا شکار کیا،عندلیب عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے  کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران ٹولہ ملک پر مسلط ہونے سے قوم  مشکلات کا شکار ہوئی ہے بجلی کے بعد حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے  روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے  عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا ہوا ہے مگر امپورٹڈ  حکومت اپنے عوام کو مہنگا پیٹرول فروخت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بارشوں اور سیلاب کی تباہی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عوام متاثر ہوئے ہیں کسانوں کی تیار فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں  حکومت عوام سے فراڈ کر رہی ہے  بجلی کے بلوں میں فوری عوام کو ریلیف دے