سیلاب زدگان کی امداد ہم سب کا قومی فریضہ ہے‘رانا مبشر اقبال

سیلاب زدگان کی امداد ہم سب کا قومی فریضہ ہے‘رانا مبشر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاہنہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے سنئیر رہنما رکن قومی اسمبلی ایم این اے این اے 134رانا مبشر اقبال کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد ہم سب کا قومی فریضہ ہے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک وزیر اعظم شہباز شریف اور لیگی قیاد ت چین سے نہیں بیٹھیں گے،(ن) لیگ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجاد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرسیلاب متاثرین کی بحالی تک اقدامات اٹھا رہے ہیں اس وقت ملک وقوم سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں۔ سب کو ایک قوم بن کر ان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ سیلابی صورتحال میں بھی اپنی سیاست کر رہے ہیں ایک کروڑ نوکری 50لاکھ گھر دینے کے وعدے کرنے کے بعد چار سالہ حکومت میں وہ کوئی بھی ایک وعدہ پورا نہ کر سکے اب وہ کس قسم کی سیاست کر کے وہ عوام کو بیوقوف بنانیکی کوشش کر رہے ہیں۔