ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے  حنا پرویز بٹ کیلئے تعریفی سند

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے  حنا پرویز بٹ کیلئے تعریفی سند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے تعریفی سند دی گئی۔لیگی رہنما حنا پرویز بٹ 2016 سے ورلڈ اکنامک فورم سے منسلک ہیں۔دنیا بھر سے نوجوان بزنس مین افراد کا جنیوا میں سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کے عنوان سے سیمینار ہوتا ہے۔حنا پرویز بٹ پاکستان سے جنیوا میں شرکت کرنے والی واحد رکن اسمبلی ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے،انٹرنیشنل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔