ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا12 واں مرحلہ رچرڈ کارانے جیت لیا

  ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا12 واں مرحلہ رچرڈ کارانے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   میڈرڈ (اے پی پی):ایکواڈورکے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپازنے   ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس کا  بارہواں     مرحلہ جیت لیا۔  ریس میں ہالینڈ  کے سائیکل سوار ولکو کیلڈرمین   نے دوسری، سپین  کے  سائیکلسٹ مارک سولرنے تیسری، سلووینین  سائیکل سوار جان پولانک نے چوتھی جبکہ جرمن  سائیکل سوار مارکو برینر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔  ریس کا 12واں مرحلہ سلوبرینا سے پیاس بلانکاس تک درمیانی پہاڑی راستے پر 195.5  کلو میٹر پر محیط تھا۔
جس ک29سالہ ایکواڈورین  سائیکلسٹ رچرڈ کاراپازنے  تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں      نے  مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 38 منٹ   اور 26 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے بارہویں        مرحلے میں     ہالینڈ  کے سائیکل سوار ولکو کیلڈرمین    دوسرے   اور سپین  کے  سائیکلسٹ مارک سولرتیسرے نمبر پر رہے۔ بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تا حال برقرار ہے۔ ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس میں کل 21 مراحل  ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا  سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔\932