فہیم اشرف انجری کا شکار، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر 

 فہیم اشرف انجری کا شکار، قومی ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستانی کرکٹرز کی انجریز لسٹ میں ایک اور اضافہ ہوگیا، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے آل راونڈر فہیم اشرف انجری کے سبب باہر ہوگئے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائنگی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پربال لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں 12 روز آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔فہیم کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ بولر اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔