انگلش کرکٹر معین علی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

انگلش کرکٹر معین علی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (یواین پی)پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر معین علی نے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب دل کھول کر امداد کریں اس لیے نہیں کہ وہ پاکستان ہے بلکہ اس لیے کہ کئی انسانی جانوں کو آپکی مدد کی ضرورت ہے، امداد کے ساتھ انہوں نے کمیونٹی سے دعاوں کی بھی اپیل کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کو دعاوں کی بھی ضرورت ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہماری جڑیں پاکستانی ہیں اس لیے ہمیں ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اگر آپ اللہ کے لیے کرتے ہیں تو آپ کو بہت زیادہ اجر ملتا ہے۔ وہ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں جو تکلیف میں ہیں اور ہم ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے اور سب سے اہم ان کے لیے دعا کریں گے۔پا