گلوکار ابرار الحق  سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

 گلوکار ابرار الحق  سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور (فلم رپورٹر) معروف گلوکار ابرار الحق نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پہلے سے ہی طے شدہ میوزک کنسرٹس کے ذریعے عطیات جمع کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایک ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کا کہنا تھا کہ  کنسرٹ تو پہلے سے طے تھا اب ہم نے صرف فنڈز جمع کرنے ہیں۔ کنسرٹ خوشی سے نہیں کیا جارہا مجبوری ہے۔ اس کا مقصد لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کرنا ہے۔ اس میں لوگوں سے تعاون اور عطیات کی اپیل کی جائے گی۔ ایک جانب سوشل میڈیا میں ابرار الحق کے اقدام کو سرایا جارہا ہے تو دوسری جانب شدید تنقید بھی کی جارہی ہے گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل وقت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔

مزید :

کلچر -