گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو عوام میں مقبول ہوگیا

گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو عوام میں مقبول ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار ممتاز علی کا نیا میوزک ویڈیو”کالا سوٹ“مقبول ہوگیا ہے۔ اس نئے ویڈیو کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیا تھا۔اس گانے کی شاعری ریمبوشہزادہ نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاتھا اس گانے کی ریکارڈنگ X-one سٹوڈیومیں ٹیپوسردارنے کی تھی اس گانے کی ڈائریکشن عرفان ساگرنے دی تھی۔ ممتاز علی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا ”کالے سوٹ نے پائے بڑے رولے نے“ سوشل میڈیا پرمقبول ہوگیاہے جوان کے پرستار بہت پسندکررہے ہیں۔ممتازعلی کاکہناتھااس سے قبل ان کے گانے”ڈھولا ملتان دا“ نے بھی سوشل میڈیاپر دھوم مچائی تھی انشاء اللہ ان کے اس نئے گانے کو بھی سوشل میڈیا پر بہت پسندکیاجائے گا۔اس گانے کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں۔

مزید :

کلچر -