سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ، وفاق وصوبائی حکومتیں منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیں: شاہ محمود قریشی 

سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ، وفاق وصوبائی حکومتیں منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ ناقص حکمت عملی کے باعث ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں لوگوں کی مدد کو آئیں، سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ ہے، اگر ماضی میں ہم نے کام کیا ہوتا تو یہ پانی ہماری فصلوں کو سیراب کرتا، مافیا اس وقت اجڑے ہوئے لوگوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے،،جو خیمہ 4500 کا تھا اب وہی خیمہ 45000 ہزار کا مل رہا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے ملتان میں قومی کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بہا ؤالدین زکریا کے عرس کی پہلی نشست میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اس سال عرس میں شرکت کا سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے پورا سندھ اس وقت ڈوبا ہوا ہے، خیبرپختونخوا آفت زدہ قرار دے دیا گیا، جنوبی پنجاب میں تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان ڈویژن سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ٹی وی پر سیلاب کے مناظر دیکھ کر سوچ رہا تھا شاید لوگ اس تعدد میں عرس میں شرکت نہ کرسکیں، اتنی بڑی تعداد میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور حیرانی بھی ہوئی۔ انکا کہنا ہے کہ پانی میں سب کچھ ڈوب چکا، لوگوں کے سروں پر چھت نہیں، بچے بلک رہے ہیں، سیلاب کے باعث جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، لوگ انتظار کر رہے ہیں سندھ حکومت، بلوچستان حکومت ان کی مدد کو آئے، حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں مہربانی کریں لوگوں کی مدد کو آئیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ ہے، ناقص حکمت عملی کے باعث ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، اگر ہم حکمت بنا لیتے تو بین الاقوامی برادری کے پاس کشکول لے کر نہیں پھر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلاول زرداری سے درخواست کروں گا جب 2010 میں سیلاب آیا تھا ہم نے اقوام متحدہ میں ڈونرز کا اجلاس بلایا تھا۔
شاہ محمود 

مزید :

صفحہ آخر -