حج آرگنا ئزر کی رقوم امانت، دس سالہ پالیسی سے حج سستا ہوسکتا ہے: امتیاز الرحمن 

حج آرگنا ئزر کی رقوم امانت، دس سالہ پالیسی سے حج سستا ہوسکتا ہے: امتیاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (انٹرویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) دس لاکھ روپے کی رقم سے ہوپ پنجاب سیلاب فنڈ قائم کر دیا ہے،میں میزاب گروپ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے اور طواف گروپ کی طرف سے ایک لاکھ15ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کی ہے، وقت اور اپنے پلے سے اخراجات کیے ہیں،حج آ ر گنا ئزر کی رقوم ہوپ کے پاس امانتیں ہیں،خیانت کرنیوالے کو اپنے پیٹ میں دوزخ بھرنے والی بات سمجھتا ہوں۔ حج2022ء کے اعلان سے پہلے ہمارے دوستوں کے خیا لا ت اور تھے ہماری ٹیم نے وزارت کیساتھ کوآرڈی نیشن کیساتھ ناممکن کو ممکن بنایا ہے، حج2023ء میں دو لاکھ سے زائد حج کوٹہ ملنے کی امید ہے، پچاس والوں کا کوٹہ ہر صورت بڑھنا چاہئے۔ زیارات کے بعد عمرہ پالیسی پر مشاورت جاری ہے،وزارت اگر دس سالہ حج پالیسی بنائے تو حج سستا ہو سکتا ہے، مکاتب کی فیسیں، ایئر لائنز کے کرائے کم کرنے سمیت منظم کے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہوپ پنجاب زون ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیار الرحمن چوھری نے روزنامہ ”پا کستا ن“ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔انہوں نے پرائیویٹ حج سکیم کا حج2022ء میں کوٹہ60فیصد کرانا، پیکیجز کا حج آرگنائزر کی تجاویز کی روشنی میں تشکیل پانا، سروس پروائیڈر سے سخت شرائط نکالنا ہوا میں نہیں ہوا ہے۔ ایچ سی ایف کے حوالے سے کوئی غبن نہیں ہوا ہے نہ کسی نے فراڈ کیا ہے بلاوجہ پراپیگنڈہ نہ کیا جائے۔مرکزی چیئرمین الحاج مسعود شنواری جلد حقائق سب کے سامنے رکھیں گے۔ امتیاز الرحمن چودھری نے کہا جنوبی پنجاب سمیت70فیصد پاکستان سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ہوپ اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئی ہے سب حج آرگنائزر میرا دست بازو بنیں، ہم اعلان کے مطابق1000روپے فی حاجی فنڈ واپس کر رہے ہیں جو سیلاب فنڈ میں دینا چاہے وہ سیکرٹری کے نام تحریری در خو ا ست دے اللہ سے اجر لے۔ ہم نے جو کچھ کیا ٹریڈ کیلئے کیا، سرے عام کیا سب نظر آ رہا ہے،ہم نے تحائف کے نام پر لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے،آئندہ بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ٹریڈ کے مفاد میں کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا۔ امتیاز الرحمن چودھری نے کہا حج سستا ہو سکتا ہے اگر لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے، عمرہ پالیسی کے ہم خلاف نہیں سٹیک ہولڈر کو آن بورڈ لیا جائے،50 کوٹہ والوں کو کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ جائز ہے، بڑھنا چاہئے حمایت کرتا ہوں۔حج2023ء میں کوٹہ دو لاکھ سے بڑھنے کی امید ہے،حج پالیسی2023ء پر جلد کام شروع کرنے سے مثبت نتائج آئیں گے۔
امتیاز الرحمن 

مزید :

صفحہ آخر -