پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ 

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلا میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس حوالے سے میانوالی، لیہ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور کی انتظامیہ کو بچوں کی مکمل تعداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی  انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں پولیوکا خطرہ بڑھ گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں پولیو، دوسری بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ویکسین بروقت پہنچانے کی ہدایت کردی گئی۔
پولیو مہم 

مزید :

صفحہ آخر -