عمران خان جوبارودی سرنگیں بچھاکر گئے ان کو صاف کردیا، رانا تنویر حسین 

عمران خان جوبارودی سرنگیں بچھاکر گئے ان کو صاف کردیا، رانا تنویر حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے دعویٰ سے کہتا ہوں آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا نام تک نہیں ہوگا اس کی جھوٹ کی سیاست ختم ہوجائے گی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی ہے اورپاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا  عمران خان جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ان کو صاف کردیا گیا  اب عمران خان اور اس کے ٹولے کا یوم حساب قریب ہے، انہیں جھوٹ لوٹ مار کی سیاست کا حساب دینا ہوگا۔
رانا تنویر حسین 

مزید :

صفحہ آخر -