ماضی میں نظریہ ضرورت،اب نظریہ سہولت کو متعارف کیا جارہا ہے، حمد اللہ 

ماضی میں نظریہ ضرورت،اب نظریہ سہولت کو متعارف کیا جارہا ہے، حمد اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے،نواز شریف، گیلانی، طلال، نہال، دانیال توہین عدالت کے جرم میں ناہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان توہین عدالت کے جرم میں نااہل کیوں نہیں ہوسکتا؟ اپنے ایک بیان میں ترجمان ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ ماضی میں نظریہ ضرورت کو اب نظریہ سہولت کو متعارف کیا جارہا ہے،دونوں نظریات نے ریاست کو شدید خطرات سے دوچار کیا،  ماضی کے چار ڈکٹیٹروں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دے کر ملک کا بہت نقصان ہوا، قوم پر امید ہے کہ اب فیصلے نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت نہیں قانون کے تحت ہونگے طلال، نہال، دانیال توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوسکتے ہیں؟ بھٹو کو پھانسی یوسف رضاگیلانی نااہل اور نواز شریف تاحیات نااہل کیا سکتا ہے، تو عمران خان توہین عدالت کے جرم میں نااہل کیوں نہیں ہوسکتا؟ محسوس ہورہا ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے،،کوئی پتھر نہ مارے میرے لاڈلے دیوانے کو۔
حمد اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -