سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا

سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا،  وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق    سیلاب سے 13ارب 57کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ ہوگیا،سندھ، خیبر پختوانخوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں 710منصوبوں کو نقصان پہنچا، خیبرپختوانخوا میں ایک ارب اور سندھ میں 8 ارب 42کروڑ روپے کا نہری نظام متاثر ہوا،بلوچستان میں 3ارب 87کروڑ کا نہری نظام تباہ ہوا،اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں 6کروڑ 80لاکھ روپے کا نکاسی آب اور نہری نظام تباہ ہوا،رپورٹ کے مطابق سندھ میں 355اور خیبر پختوانخوامیں 178منصوبے تباہ ہوئے،سیلاب سے 12لاکھ گھر اور ساڑھے 7لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، 243پل اور 5063کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ 
سیلاب

مزید :

صفحہ آخر -