قائمہ کمیٹی نے پنجاب پولیس سے عطاء تارڑ، رانا مشہود پر مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی

قائمہ کمیٹی نے پنجاب پولیس سے عطاء تارڑ، رانا مشہود پر مقدمات کی رپورٹ طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پنجاب پولیس سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں عطاء تارڑ اور رانا مشہود پر درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی  جبکہ سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی، کمیٹی نے زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایجنسی میں افسر تعینات ہونے کا بھی نوٹس لے لیا،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کمیٹی کو بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا چھا گیا ہے پولیس افسر فورا پریشر میں آجاتا ہے، سوشل میڈیا اور ٹی وی پر سارا دن ہماری کردار کشی ہوتی ہے، ہر عزت دار انسان چاہتا ہے کہ کسی کے حقوق سلب نہ ہوں۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تین بلوں کو آئندہ اجلاس کے لئے موخر کردیا گیا، اجلاس میں ارکان کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق حکام سے مختلف سوال کئے۔ اجلاس  کے دوران ایک رکن کمیٹی نے سانگھڑ میں ہونے والے ریپ کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے کہا ک وہ بندہ گرفتار ہو چکا ہے لیکن رپورٹ ہم منگوا لیتے ہیں۔
 قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -