لاہور، کراچی ٹرین آپریشن تاحال معطل، ریلوے کو کروڑوں کا نقصان

لاہور، کراچی ٹرین آپریشن تاحال معطل، ریلوے کو کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کیلئے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جسکی وجہ سے محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان مسافر ٹرین آپریشن بند کیے جانے کے بعد تاحال شروع نہیں کیا جا سکا، جسکی وجہ سے تقریبا ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کیلئے ریلوے اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونیکی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرین آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -