حوالگی کیس میں 2بچے داد اسے  لے کر ماں کے حوالے کرنے  کاحکم، درخواست نمٹا دی

 حوالگی کیس میں 2بچے داد اسے  لے کر ماں کے حوالے کرنے  کاحکم، درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے بچوں کی حوالگی کے کیس میں دو بچے داد اسے لے کر ماں کے حوالے کرنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی،عدالتی حکم سننے کے بعد ماں بچوں کو چومتی اور پیار کرتی رہی،دوران سماعت تھانہ ہڈیارہ لاہورکے ایس ایچ اونے عدالتی حکم پر تین سالہ ابراہیم اور ڈیڑھ سالہ عبداللہ کو عدالت پیش کیا،درخواست گزار شکیلہ بی بی نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ اس کے خاوند نے مار پیٹ کرگھر سے نکالا اور بچے چھین لئے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ شوہر سے طلاق نہیں ہوئی تو وہ کدھر ہے؟دوران سماعت بچوں کے دادا نے عدالت کوبتایا کہ خاوند بیوی کو منانے گیا تو سسرالیوں نے مارمارکربازو ٹوڑ ڈالے،اس کابیٹا ہسپتال داخل اور بری حالت میں زیرعلاج ہے،عدالت نے استفسارکیاکہ میاں بیوی کی لڑائی سے پہلے بچے کس کے پاس تھے؟جس پر داد انے عدالت کوبتایاگیا کہ بچے اپنی ماں کے پاس تھے،اب بچے آپ کے پاس کیا کررہے ہیں،انہیں ماں کے حوالے کئے جائے،عدالت نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ درخواست نمٹا دی جس کے بعد ماں اپنے بیٹوں کولے کرعدالت سے روانہ ہوگئی۔
حوالگی کیس

مزید :

صفحہ آخر -