کیایہ ملک ٹی ٹونٹی کا کھیل ہے؟ عمران خان ہمیں ناموں سے نہ ڈار ئیں: مصدق ملک 

کیایہ ملک ٹی ٹونٹی کا کھیل ہے؟ عمران خان ہمیں ناموں سے نہ ڈار ئیں: مصدق ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ آفت اتنی بڑی ہے جتنی محنت کریں کم ہے،وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں،ہمیں مرہم رکھنے کی ضرورت ہے،امید تھی کہ کل عمران خان بھی سیلاب متاثرین کیلئے کوئی بات کریں گے لیکن ایسا نہ ہوا،عمران خان بتائیں کہ وہ اس ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہ رہے تھے،ایسے وقت میں عمران خان اعلان کررہے ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آپ کس وقت میں کیا زبان استعمال کررہے ہیں؟ عمران خان بتائیں کہ وہ کس کانام لیں گے،سازش کس کو کہتے ہیں،آپ کی بات سنیں تاکہ آپ سیاسی بال ٹیمپرنگ کر سکیں،کیا یہ ملک ٹی ٹونٹی کا کھیل ہے؟ہمیں ناموں سے نہ ڈرائیں جرات دکھائیں،نام لیں،بیرون ممالک گئے تاکہ یہ ملک اپنے پیروں میں کھڑا ہو،ترقی کی جانب بڑھے،آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیابی ہے،سب سے بڑی کامیابی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کولے کرآنا ہوگی۔ جمعہ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ جس جگہ دیکھیں تباہی ہی نظر آتی ہے،ملک کا 60فیصد حصہ ڈوب چکا ہے،لوگ کھلے آسمان تلے خدا، ریاست اور حکومت کی جانب فریاد کرتے ہیں،ایسے حالات میں ہمیں مرہم رکھنے کی ضرورت ہے،ہمیں بے آسرا لوگوں کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے خان بتائیں کہ وہ کس کانام لیں گے،عمران خان بتائیں کہ سازش کس کو کہتے ہیں؟شہداء کے خلاف مہم چلائی گئی، آپ کبھی کسی شہید کے گھر تعزیت کرنے گئے؟۔
مصدق ملک 

مزید :

صفحہ آخر -