عمران خان لیڈر ہیں تو شہرت سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں، محمد زبیر

عمران خان لیڈر ہیں تو شہرت سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں، محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں،اس سیلاب سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے، شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر بہت افسوس ہوا، ایسی گفتگو قابل معافی نہیں، انکی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنا شور نہ ہوتا۔محمد زبیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ڈائریکٹ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بلوچستان، سندھ اور کے پی بھی گئے، بلاول نے اپنا یورپ کا دورہ کینسل کردیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ ایک بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان آپ کتنا بھی سمجھیں کہ سازش ہوئی ہے، حکومت میں آنے کا طریقہ یہی ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں یا انتخابات جیت کر، نیوٹرل نیوٹرل کا کھیل کھیل کر یہ دبا بڑھانا چاہتے تھے۔ 
 محمد زبیر

مزید :

صفحہ آخر -