خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے  مبینہ فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے  مبینہ فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم فائز علی کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے خود کو سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے عوام سے پیسے بٹورے اور متعدد سرکاری افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے حکومتی نمائندوں کو بھی دھوکا دہی سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکسایا جبکہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی مقدمہ زیر تفتیش ہے۔
 گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -