عرس،سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت،پولیس حکام کا دورہ

عرس،سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت،پولیس حکام کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپورٹر) حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کے موقع پر  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عرس کے پہلے روز زائرین کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او خرم شہزاد خرم حیدر کے ہمراہ مزار شریف کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خوا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
جہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ضلعی محکموں اور پولیس کے کیمپ چیک کئے اور بریفننگ لی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی اداروں جے کیمپس کو 3 روزہ تقریبات کے دوران مکمل فعال رکھا جائے گا اور تمام سروسز فراہم کی جائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے قیام و طعام کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں ملک بھر سے عرس پر آنیوالے زائرین کی بھرپور خدمت کرینگے۔سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ سخت چیکنگ اور سکرننگ کے ذریعے عرس مبارک کو پرامن بنائیں گے۔دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر ڈبل چیکنگ کا نظام وضح کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کو قائم رکھا جاسکے۔اس موقع پر عرس کے فوکل پرسن اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیاڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کی شاندار تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عرس کے پہلے روز زائرین کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او خرم شہزاد خرم حیدر کے ہمراہ مزار شریف کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ضلعی محکموں اور پولیس کے کیمپ چیک کئے اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی اداروں کے کیمپس کو 3 روزہ تقریبات کے دوران مکمل فعال رکھا جائے گا اور تمام سروسز فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے قیام و طعام کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں ملک بھر سے عرس پر آنے والے زائرین کی بھرپور خدمت کریں گے۔سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ سخت چیکنگ اور سکریننگ کے ذریعے عرس مبارک کو پرامن بنائیں گے۔دربار کے داخلی اور خارجی راستوں پر ڈبل چیکنگ کا نظام وضح کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کو قائم رکھا جاسکے۔اس موقع پر عرس کے فوکل پرسن اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔