چرس،ہیروئن برآمدگی مقدمہ، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

چرس،ہیروئن برآمدگی مقدمہ، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ساڑھے 3 کلوگرام سے زائد چرس اور 400 گرام ہیروئین (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق منشیات فروش محمد حنیف کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے ساڑھے 3 کلو گرام سے زائد چرس اور 400 گرام ہیروئین برآمد کی گئی تھی تاہم ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی ہے