بوریوالا:ڈاکوؤں کاگھرپردھاوا،اہل خانہ کوباندھ کرلوٹ مار

بوریوالا:ڈاکوؤں کاگھرپردھاوا،اہل خانہ کوباندھ کرلوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بوریوالا(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی،چار نامعلوم مسلح ڈاکووں کی اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار،ڈاکو14لاکھ نقدی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
،6لاکھ کے زیورات اور ہزاروں روپے مالیت کے پارچاجات لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 259/ ای بی میں مدرسہ حفظ القرآن کے قریب عمر دراز نامی شخص کے گھر چار نامعلوم مسلح افراد مکان خریدا بن کر آئے اور مکان دیکھنے کے بہانے اندر داخل ہوتے ہی تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور انہیں رسیوں سے باندھ کر گھر کی مکمل تلاشی کے دوران سیف میں پڑی 14 لاکھ روپے نقدی،6 لاکھ مالیت کے ساڑھے چار تولہ طلائی زیورات اور ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے واردات کے بعد شور سن کر اہل محلہ نے اندر داخل ہوکر اہل خانہ کو رسیاں کھول کر آزاد کروایا اور تھانہ صدر پولیس کو واردات کی اطلاع کردی گئی۔