فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج،مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج کے نام

 فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج،مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گزشتہ دنوں اعلان کردہ فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج 2022  کے مطابق پنجاب کالج کی طالبہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
طوبیٰ عبدالباسط نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1100 میں سے 1068 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ پری میڈیکل گروپ میں بھی پہلی پوزیشن کی حقدار بھی طوبیٰ عبدالباسط ٹھہریں۔علاوہ ازیں آئی سی ایس)جنرل سائنس)گروپ میں بھی پہلی پوزیشن پنجاب کالج کی ایک اور ہونہار طالبہ اقرا  محمود نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز نے شاندار نتائج کو ربِ کریم کے کرم، اساتذہ کی کاوشوں والدین کی دعاوئں کا ثمر قرار دیا۔
فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے آفس میں منعقدہ  نتائج کے اعلان کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار احمد،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن تھے۔