ایم ایم بی ایل کیلئے برطانوی جریدے گلوبل بزنس آؤٹ لک کا سب سے جدت انگیز مائیکروفنانس بینک پاکستان 2022 کا اعزاز 

ایم ایم بی ایل کیلئے برطانوی جریدے گلوبل بزنس آؤٹ لک کا سب سے جدت انگیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(پ ر)ایک دہائی سے زائد عرصے سے کامیاب حکمت عملی جاری رکھنے والا پاکستان کے سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے برطانوی جریدے گلوبل بزنس آؤٹ لک (جی بی او) کا 'سب سے جدت انگیز مائیکروفنانس بینک۔ پاکستان 2022 'کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
۔ اس ایوارڈ کے حصول سے ایم ایم بی ایل کی جانب سے ملک بھر میں جدت انگیز ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولیات کی رسائی میں اضافہ لانے سے متعلق مسلسل کاوشیں مزید مستحکم ہوں گی۔ جی بی او دراصل برطانوی جریدہ ہے جو بینکنگ، انشورنس، بروکریج، فنانس، نئی ٹیکنالوجیز جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور دنیا بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کی اپنے متعلقہ ممالک میں ویلیو ایڈیشن اور جدت پر زور دینے کے ساتھ قابل ذکر اثرات کی کامیابی مناتا ہے۔ اس اعزاز کے حصول سے ملکی بینکنگ کے نظام کو جدید بنانے میں ایم ایم بی ایل کا اہم کردار مزید مستحکم ہوجاتا ہے جو زیادہ اسمارٹ اور زیادہ موثر انداز سے مالیاتی خدمات تیار کرکے اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کو سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس حالیہ کامیابی پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "جی بی او سے اس ممتاز اعزاز کی وصولی ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ اس اعزاز سے صارف مرکز، کم لاگت اور سادہ انداز سے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی فراہمی سے متعلق ہماری جدت انگیز کاوشوں میں استحکام آئیں گے۔ پاکستان میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی رسائی بڑھنے سے ڈیجیٹائزیشن کے نئے مواقع کھل گئے ہیں۔ ہم بینکنگ کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں لانے کیلئے ان مواقع کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں اور بلاتعطل خدمات کی رسائی بڑھانے کی صلاحیت میں بہتری لا رہے ہیں۔