ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے، سیکرٹری ہیلتھ

  ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیاجائے، سیکرٹری ہیلتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان   (خصوصی رپورٹر)  سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں محکمہ صحت کی   تمام جاری اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام گیارہ اضلا ع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے زیر انتظام تمام نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 کیں۔ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ترقیاتی اسکیموں میں غیرمعیاری میٹریل کا استعمال قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران متعلقہ اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کی موثر مانیٹرنگ کریں اور ترقیاتی اسکیموں میں آنے والی رکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی اسکیموں کے مکمل ہونے سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ اجلاس میں کل 121 ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ کے دوران87 جاری اور 34 نئی اسکیموں کے مختلف پہلو زیر بحث لائے گئے۔ اور ملتان ڈویژن کی 20، بہاولپور ڈویژن کی 15 اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 34 اور 52 صوبائی و دیگر متفرق اسکیموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ضلع خانیوال کی اسکیموں میں سست روی پر سیکریٹری نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے اور کام کی رفتار تیز کرکے انہوں بروقت مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے بروقت مکمل ہونے سے لوگوں کو دوردراز علاقوں میں ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹریز طارق محمود اور شاہد عباس جوئیہ اور پلاننگ آفیسر تنویر احمد کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز، انچارج ڈرگ ٹیسٹنگ لیب اور متعلقہ اضلاع کے محکمہ بلڈنگ اور آئی ڈیپ حکام بھی شریک ہوئے۔