کرغستان  میں سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ،راؤ ظفر اقبال منتخب

کرغستان  میں سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ،راؤ ظفر اقبال منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان)9ویں ورلڈ سٹرینتھ  لفٹنگ اینڈ انکلائن بنچ پریس چیمپئن شپ 2022 کرغستان کے لیے پاکستان کی ٹیم کیلیے میلسی سے راؤظفراقبال ایڈووکیٹ سلیکٹ ہو گئے ہیں ان کے اعزاز میں میلسی بار کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
سے صدر بار سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راظفر اقبال کی سلیکشن میلسی کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے انشااللہ مقابلوں میں کامیاب ہو کر ملک کا نام روشن کریں گے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز حسین نیسرانجام دیئے راظفراقبال نے  وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ جیت کر آئیں گے تقریب میں رانا آصف سعید۔ میاں احسن منظور۔ملک مشتاق گنب۔ مہر ظفر اقبال۔ رانا آصف جمال۔ سجاد احمد سعیدی۔ عمران بلوچ۔مہر جہانگیر نذیر۔ چوہدری حفیظ اللہ۔مہر شہباز پٹواری۔ فرخ ممتاز۔قنبر شمسی۔ماجدچوہدری۔ میاں عامر شہباز سورو۔ سعد اللہ قطبی۔  اور دیگر وکلا نے شرکت کی۔