قصبہ گجرات:گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد،زنجیروں میں قید

قصبہ گجرات:گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد،زنجیروں میں قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو، قصبہ گجرات(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
پارکو منیجرریاض بٹ کا بیوی کے ساتھ ملکرگھر کام کرنے والی بچی پر تشدد بچی کو کمرے میں زنجیر سے باندھ کر چھریوں سے دھمکایا گیا۔10 سال سے کام کرنے والی لڑکی کو ساتھ لاہور کام پر لے جانا چاہتے تھے انکار پر میاں بیوی اور نشئی بیٹے نے تشدد کیا  تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات پارکو آئل ریفائنری میں فیملی کالونی میں کام کرنے والی بچی نے بتایا کہ وہ عرصہ 8 سال سے منیجر طارق کے گھر اپنی والدہ کے ساتھ کام کرتی آرہی ہے غربت کی وجہ سے 3000 میں گھروں میں کام کرتی ہے بتایا کہ کچھ دن پہلے منیجر ریاض بٹ کی فیملی لاہور شفٹ ہونا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا جس پر میں اور میری والدہ نے صاف انکار کر دیا کہ ہم اپنا گھر چھوڑ کر نہیں جاسکتے اس بات پر منیجر طارق اور اس کی بیوی کو شدید غصہ آگیا اور مجھ کو ساتھ نہ جانے پر چوری کا الزام لگا دیا اور کمرے میں بند کردیا منیجر طارق کی بیوی نے مجھے زنجیر سے باندھ دیا اور اس کے نشئی بیٹے نے میرے گلے پر چھری رکھ کر دھمکایا کہ ہمارے ساتھ چلو ورنہ تمہارا گلہ کاٹ دو نگا میری والدہ نے ان کی منت سماجت کی مگر کء گھنٹے مجھے کمرے میں بند رکھا گیا۔پارکوں آئل ریفائنری میں سکیورٹی گیٹ پر چیکنگ کر کے پارکو ہاسنگ کالونی میں داخل اور واپسی پر بھی چیکنگ بھی کی جاتی ہے اہل علاقہ کا پارکو افیسر ریاض بٹ کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔