میونسپل کارپوریشن ڈیرہ،55ملازمین غیر حاضر،تنخواہیں بند

میونسپل کارپوریشن ڈیرہ،55ملازمین غیر حاضر،تنخواہیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخازن (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔کارپوریشن کے مسلسل غیر حاضر 55 ملازمین کی تنخواہ بند کرنے اور مزید سیور مین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور مقامی رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرکے احکامات جاری کر دئیے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کارپوریشن کی حدود میں عمارتوں کی نقشہ فیس کی وصولی کیلئے کریک ڈاؤن اور غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتیں سیل اور منہدم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
گئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نادہندگان کسی بھی پریشانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے فوری واجبات اداکریں۔انہوں نے کہا کہ  بڑے شہر کیلئے 14 سیور مین کافی نہیں ہیں۔ سیور مین کی قلت دور کرنے کیلئے نئی تعیناتی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ کے 45 کروڑ روپے کے ٹف ٹائلز اور سیوریج پائپ لائن کے منصوبوں میں تیزی لانے کے بھی احکامات دئیے گئے۔شاکر ٹاؤن مین روڈ،فرید آباد کالونی اور دیگر علاقوں میں ٹف ٹائلز کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔  رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر کی پانچ اہم شاہراہوں میں نئی سیوریج لائن بچائی جائے گی۔محکمہ ہائی ویز کی نگرانی سڑکوں کے سات منصوبوں پر ایک ارب 32 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔مانکا کینال پر تین یوٹرن اور کشادہ پل تعمیر ہوں گے۔ پاسپورٹ آفس تا کالج چوک،ہسپتال چوک تا فیصل مسجد چوک سیوریج لائن تبدیل کی جائے گی۔پاکستانی چوک تا عید گاہ،پل پیارے والی تا مین ڈسپوزل تک مین  سیوریج لائن کو تبدیل کیا جائیگالوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی منصوبوں کو دی گئی مدت میں مکمل کرنے،کالج چوک تا سرکٹ ہاؤس،ڈی پی ایس سکول،ریلوے پلی تا کنگن روڈ،پیٹر مارکیٹ،گجر روڈ کو بھی جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم،ایکسئین ہائی ویز میاں افتخار احمد،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسیئن خلیل کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔