ستلج میں سیلاب کاخدشہ،لوگوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت،کیمپ بنانے کی تیاریاں مکمل،انتظامیہ سرگرم

ستلج میں سیلاب کاخدشہ،لوگوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت،کیمپ بنانے کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور،بوریوالا(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو، تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر ورک نے کہا ہے کہ فی الحال(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
 دریائے ستلج میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں دریائے ستلج ابھی تک معمول کے مطابق بہہ رہا ہے آنے والے دنوں میں بھارت کی جانب سے ممکنہ پانی چھوڑے جانے کے نتیجہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس کے لئے دریائے ستلج کے بیٹ میں واقع بستیوں اور ڈیرہ جات پر بیٹھے خاندانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس حوالہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال کی صورت میں دریائے ستلج کے علاقہ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے انتظامات مکمل ہیں ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ ہے تمام متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں تاہم ستلج میں سیلاب کے حوالہ سے غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے ہراسگی پھیلانے سے گریز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں فی الحال سیلاب کاکوئی خطر ہ نہیں ہے۔ یہ باتیں چیف انجینئرانہاربہاولپورزون خالدبشیر نے دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال بارے کمشنربہاولپورکوبریفنگ دیتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ جب انڈیاکے تمام ڈیمز بھرنہ جائیں دریائے ستلج میں پانی نہیں آئے گا۔ انہوں نے بتایاکہ فی الحال دریائے ستلج میں سیلاب کاکوئی خدشہ نہیں ہے معمول کے مطابق پانی بہہ رہاہے اس کے باوجود فلڈکی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرتمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔