ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں متحرک

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
 راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیاہے۔کیمپ میں تقریباً 100 سیلاب زدہ خاندانوں کو خوراک فراہم کی گئی ہے۔ متاثرین میں کثیر تعداد میں کھانا اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ بہاولپور، رحیم یار خان کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ بہاولپور اور رحیم یار خان کے ڈپٹی ڈائریکٹرز آپریشنز نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مزید سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جائے گی۔ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد ہمارا فرض ہے۔