اسلامیہ یونیورسٹی،ضرورت مند، سیلاب متاثرہ طالبعلموں کی فیسیں معاف کرنیکااعلان،تین کروڑ سے زائد  مالی امداد بھی فراہم،2565طلبا اہل قرار

اسلامیہ یونیورسٹی،ضرورت مند، سیلاب متاثرہ طالبعلموں کی فیسیں معاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) اسلامیہ یونیورسٹی بہاو(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
ل پور اپنے ذرائع سے مالی مشکلات کا شکار طلباء وطالبات خصوصاً سیلاب متاثرین طلباء کو3کروڑ 78لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ حالیہ سمسٹر فیس کی ادائیگی کے موقع پر بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز کے مستحق، ضرورت مند اور سیلاب وقدرتی آفات سے متاثر ہونے والے طلباء وطالبات کے لئے فیس میں رعائیت اور معافی کا اعلان کیا گیا۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر غلام حسن عباسی کے مطابق طلباء کی مالی مشکلات اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد یونیورسٹی نے ایسے طلباء وطالبات کی مدد کا اعلان کیا اور یونیورسٹی پورٹل پر طلباء وطالبات نے فیس معافی کے لئے اپلائی کیا۔ مجموعی طور پر 4308درخواستیں موصول ہوئیں اور 2565طلباء وطالبات کو انٹرویو اور چھان بین کے بعد خصوصی کمیٹی کی جانب سے مالی مدد کے لئے اہل قرار دیا۔ یہ مدد خالصتاً یونیورسٹی نے اپنے ذرائع آمدن سے فراہم کی اور بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز کے طلباء وطالبات اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔