مخالفین کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، باز، وٹانگ توڑ دی، ویڈ یو وائرل 

مخالفین کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، باز، وٹانگ توڑ دی، ویڈ یو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور، حاصل پور(ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان) حاصل پور انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار کے حکم پر 5 افراد گرفتار تھانہ صدر حاصل پور کی حدود چک 149 مراد بااثر افراد کا پل فتح کے رہائشی محمد بوٹا نامی شخص غریب رکشہ ڈرائیور کو ڈیرے پر لے جاکر شدید تشدد ٹانگ اور بازو توڑ دیئے بااثر افراد نے الٹا مظلوم محنت کش کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگرتھانہ یا کہیں اور کوئی کاروائی کی تو جان سے مار دیں گے غریب رکشہ ڈرائیور کو بااثر افراد کی دھمکیاں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی پولیس تھانہ صدر حاصل پور (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
اس واقعہ سے لاعلم رہی متاثرہ محنت کش نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب آر پی او اور ڈی پی او بہاولپورے کاروائی کا مطالبہ کیا تھاحاصل پور فتح پل کے رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور محمد بوٹا کو 149 مراد کے 8 سے دس بااثر افراد نے نامعلوم وجوہات پر اپنے ڈیرے لے جا کر ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تشدد سے غریب رکشہ ڈرائیور کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا اور تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی بااثر ملزمان نے غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کے بعد دھمکیاں دیں کہ اگر گھر سے باہر نکلے یا پولیس کو اطلاع دی تو جان سے مار دیں گے دو روز بعد تشدد کا یہ واقع سامنے آیا ہے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او کے حکم پر پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔