نشتر ہسپتال،کرونا سے متاثرہ سات افراد زیر علاج، فوکل پرسن

نشتر ہسپتال،کرونا سے متاثرہ سات افراد زیر علاج، فوکل پرسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان   (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی  مریض جاں بحق نہیں ہوا ،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی  تعداد 942   ہے، کورونا میں مبتلا 02 جبکہ شبہ میں 05 مریض زیر علاج   ہیں, آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 مبتلا  06شبہ میں 02 مریض بدستور زیر علاج تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض   جاں بحق  نہیں ہوا یوں  یکم اپریل 2020  سے دو ستمبر 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 942    ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت کورونا میں مبتلا 02 جبکہ کورونا کے شبہ میں 05 مریض   زیر علاج ہیں ،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 10 ہزار 66 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 995فراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 21 خالی ہیں، ادھر آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج    ڈینگی میں مبتلا  06 شبہ میں 02 مریض بدستور زیر علاج  ہیں