رحیم یارخان،تین مزید شہری اغواء،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رحیم یارخان،تین مزید شہری اغواء،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان، کوٹ سبزل(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) پولیس آپریشن کے دوران مرید شاخ ماہی چوک سے ڈاکوں نے تین شہریوں کو اغوا کرکے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے جس میں پولیس سے کہاگیا ہے کہ صادق آباد پولیس نے ان کی دو عورتیں اور تین مرد گرفتار کئے ہیں جنہیں فوری رہا کیاجائے ورنہ اغوا کئے گئے شہریوں کو قتل کردیا جائے گا۔ ویڈیو (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
میں اغوا ہونیوالے تینوں افراد بھی پولیس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں جلد ازجلد ڈاکوں سے رہائی دلائی جائے ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق پولیس امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے کچہ اور صادق آباد سرکل میں ڈاکوں کیخلاف  کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیجرائم پیشہ عناصر کی طرف سے پولیس کاروائیوں سے بچنے کیلئے ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں ڈاکو اپنے خلاف پولیس کاروائی کو روکنے جیسی ڈیمانڈ کرتے ہوئے مبینہ طور پر3 افراد کو اغوا کرنے کا دعوی کرتے ہوئے دھمکی دے رہے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وائرل ویڈیو کی ہر زاویے سے تحقیقات کرتے ہوئے تمام تر ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور بہت جلد اغوا ہونیوالے شہریوں کو ڈاکوں کے چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔اغوا ہونیوالے تینوں افراد کے ورثا نے ڈی پی او رحیم یار خان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو ڈاکوں کی قید سے باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔