سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، عمران خان سے بڑا دھوکے باز، پاکستان دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا: شہباز شریف

  سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، عمران خان سے بڑا دھوکے باز، پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          اسلام آباد،گلگت، غذر (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکے باز اور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا۔لیگی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران کے حکم پر شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کو آئی ایم ایف ڈیل تڑوانے کا خط لکھنے کو کہا، ملک دشمنی اور کیا ہوگی کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی اور سری لنکا بنانے کی سازش کی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو عمران خان نے ان کے ارکان کو جیل بھجوانے کی سازش کی، وہ تو نہیں روئے، اب اداروں میں بغاوت کی کوشش پر قانون عمران کے خلاف حرکت میں آیا ہے تو عمران خان کا چہرہ اور زبان دیکھیں۔ان کا کہنا تھا عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ نہ محنت کرنی ہے نہ کام کرنا ہے، بس چور ڈاکو کا بھاشن دینا ہے لیکن پھونکوں، جادو منتر اور تعویذ گنڈے سے کام نہیں چلے گا، قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے میری جان چلی جائے۔ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بوبر اور غذر کا دورہ کیا اور بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، وزیراعظم کو غذر میں بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے.گلگت ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے ششپر گلیشیئر کے سیلاب سے متاثرہ 9 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپیاور 6 متاثرین کو 5 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں آپ سب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، سیلابی ریلے نے غذر میں تباہی مچائی ہے جس کا پورے پاکستان کو افسوس ہے، سیلاب نے سندھ،خیبر پختونخوا اور دیگر اضلاع میں بھی تباہی مچائی ہے، سیلابی ریلوں نے پور ے پاکستان میں جو تباہی پھیلائی اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پنجاب کے جنوبی اضلاع بھی سیلاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی صورتحا ل میں ایک اور امتحان ہمارے سامنے ہے، غذر میں بھی سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے، سیلاب سے لوگوں کی زندگی کی جمع پو نجی ختم ہوگئی، پاکستان پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھا، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔جاں بحق افراد کو اگلے24گھنٹے میں معاوضہ دیا جائے گا، میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ امداد صرف حقدار کو جائے گی، شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے میری جان چلی جائے، غذر میں ہونے والے نقصانات کے جائزہ لینے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان SOYLU اور وزیر ماحولیات MURAT KURUM کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کیلئے ترکیہ کی بروقت اور قابل قدر امداد کو دونوں برادر ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کا عظیم عکاس قرار دیا ہے اور مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے، ترکی پاکستان کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں چٹان کی طرح کھڑا رہتا ہے،حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں اور سامان بھجوا کر اپنی دوستی ادا کی ہے۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -