ایشیا ء کپ، ہانگ کانگ 38 رنز پر ڈھیر پاکستان سپر 4مرحلے میں پہنچ گیا

 ایشیا ء کپ، ہانگ کانگ 38 رنز پر ڈھیر پاکستان سپر 4مرحلے میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔ پو ر ی ٹیم صرف  38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4،محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ہانگ کا نگ کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان نزاکت خان 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی ٹیم نے آخری اوور میں خوشدل کے 4 چھکوں کی بدولت 29 رنز اسکور کیے۔ہانگ کانگ کیخلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا،13 کے مجموعی سکور پر کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔میچ کے اختتامی اوورز میں محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے تیز ی سے رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 20 اوورز میں 193 رنز تک پہنچایا۔خوشدل شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں 4 چھکے لگائے، وہ 15 گیندو ں پر 35 رنز جبکہ رضوان 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ پاکستان کر کٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔
میچ

مزید :

صفحہ اول -