عمران خان کی اداروں کیخلاف تقریر،کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل

عمران خان کی اداروں کیخلاف تقریر،کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور اس سلسلے میں بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -