نادرا کا سیلاب متاثرہ علاقو ں میں شناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان  

  نادرا کا سیلاب متاثرہ علاقو ں میں شناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے سیلاب متاثرین کی بڑی مشکل حل کر کے انہیں کٹھن حالات میں سہولت فراہم کر دی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے شناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022 اور نومبر میں ایکسپائر شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔نادرا نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں یہ سہولت دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تینوں ریجن کے مکینوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائے جا سکیں گے۔
نادرا 

مزید :

صفحہ اول -