عالمی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کریگی: جنرل باجوہ 

عالمی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کریگی: جنرل باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد اور بحالی میں اہم ہو گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں اہم دوطرفہ امور اور سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کروں گا۔آرمی چیف نے برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہوگی۔دریں اثناء امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پا کستا ن میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا،انہوں نے کہا سینٹ کام کی جائزہ ٹیم پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جا ئز ہ لینے کیلئے دورہ کریگی،اور سیلاب کے نقصانات کا ااندازہ لگائے گی،جائزہ لینے کے بعد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جائیگی،آرمی چیف نے امریکی جنرل مائیکل ایرک کا شکریہ ادا گیا۔
جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -