رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا ء معزز مہمان، شاندار انتظامات کیے جائینگے: پرویز الٰہی 

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا ء معزز مہمان، شاندار انتظامات کیے جائینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کی شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی۔ پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کیلئے شاندار انتظامات کیے جائیں گے۔ 3نومبر کو رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع سے قبل علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کر لیاجائے گا۔ اجتماع کیلئے ریسکیو 1122 کا مکمل سنٹر فعال کیاجائے گا اور پٹرو لنگ پوسٹس بھی قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع مسلمانوں کا بہت بڑا اجتماع ہے اور اس اجتماع میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے بہترین انتظامات ہماری دینی اورمعاشرتی روایات کاحصہ ہے۔ 
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ اول -