طور خم بارڈر سے پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کے 300سے زائد ٹرک پاکستان میں داخل

طور خم بارڈر سے پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کے 300سے زائد ٹرک پاکستان میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      خیبر (آن لائن)طورخم بارڈر پر  افغانستان سے آ نے والے   پیاز ٹماٹر اور مختلف سبزیوں سے بھرے  300سے زائد  ٹرک کسٹم ہاؤس طورخم سے  کلیئرنس کے بعد خیبر پختونخواہ کی جانب  ّگئے۔طورخم بارڈر پر  تعینات کسٹم اپریزمنٹ کے ڈپٹی کلکٹر اپریزمنٹ امانت خان نے رابطے پر بتایا کہ حکومت کی طرف سے افغانستان سے آ نیوالے پیاز  ٹماٹر سبزیوں پر ٹیکس ختم ہونے کے بعد تین  سو سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس کرنے کے بعد روانہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ طورخم بارڈر پر  افغانستان سے آ نے والی امپورٹ گاڑیوں کی کلئیر نس مزید تیز کر دی گئی ہے تاکہ تاجروں ٹرانسپورٹرز کے مشکلات میں کمی آجائے اور سبزی و  دیگر گاڑیوں کی کلئیر نس بروقت ہوسکے حکومت کی طرف سے افغانستان سے امپورٹ میں پیاز اور  ٹماٹر پر ٹیکس ختم کرنے پر تاجروں اور عوام نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
طورخم بارڈر

مزید :

صفحہ اول -